جاوید انور

جاویدانو ر1959 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔سات بھائی بہنوں میں وہ سب سے بڑے تھے۔ ان کا بچپن سرگودھا کے جنت نظیر دیہات میں گزرا۔ جاوید انور نے پرائمری سکول کے زمانے ہی میں شاعری شروع کر دی تھی ۔ نوعمری ہی میں ان کی غزلیں اور نظمیں فنون میں شائع ہونے لگی تھیں ۔شاعری کا یہ سلسلہ ان کی زندگی کے آخری دن تک جاری رہا۔  پیشے کے اعتبار سے جاوید ڈاکٹر تھے۔ ڈاکٹر بننے کے بعد ابتدا پنجاب کے دیہی علاقوں میں ملازمت کی اور بعدازاں علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پڑھانے لگے۔ پھر وہ اپنی آسٹرین بیوی اور بیٹی کے ساتھ سالز برگ منتقل ہو گئے جہاں وہ ایک نامورpsychiatrist تھے۔ انہیں transcultural medicine سے شغف تھا اور مہاجرین کے علاج معالجے میں گہری دلچسپی لیتے تھے۔نومبر 2011 میں وہ ایک نجی دورے پر لاہور میں تھے جب اچا نک ان کا انتقال ہو گیا۔ جاوید کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔  جاوید انور کی شاعری کی چار کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔’’برزخ کے پھول‘‘ جاوید کا اپنامرتب کردہ آخری شعری مجموعہ ہے۔